کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نورالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان ہماراسرمایہ ہیں بلدیاتی انتخابات میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ حصہ لیکربھر پور کامیابی حاصل کریں گے پارٹی کے جیالے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات جدوجہد کریں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ سرکی روڈ پر ملاقات کرنے والے پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں اورکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات کے دوران کوئٹہ کے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی امور، انتخابی حکمتِ عملی، وارڈ سطح پر رابطہ مہم اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اورانشاء اللہ عوام کی طاقت سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے حصول اورانکے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی تمام وارڈز میں اپنے امیدوار کھڑے کرکے بھر پور کامیابی حاصل کریگی کارکن پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کوئٹہ کے ٹاونز چیئرمین اور میئر کوئٹہ بھی پیپلز پارٹی کا جیال ہوگا جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

