ذیاد اکرام میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) کھیلا جائے گا

نبوں (این این آئی)ذیاد اکرام میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) بدھ کو بنوں سپورٹس کمپلیکس، بنوں میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمانان خصوصی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر، زاہد اکرام خان درانی اور تحصیل میئر بنوں، عرفان خان درانی ہونگے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فائنل کے اختتام پر قومی اسمبلی کے سابق سابق ڈپٹی سپیکر، زاہد اکرام خان درانی اورتحصیل میئر بنوں، عرفان خان درانی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں