پنجگور میں نیشنل پارٹی کے رہنما میر رحمت صالح بلوچ سے عہدیداران اور معززین کی ملاقات

پنجگور(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے نیشنل پارٹی کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران ، علاقائی معززین ، پارٹی کارکنان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر بلوچ ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ ، مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر بلوچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ ، تحصیل صدر تاج بلوچ ، ضلعی لیبر سیکرٹری جاوید کچکول بلوچ ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری زاہد حسین بلوچ، تحصیل نائب صدر عبدالطیف بلوچ ، تحصیل خازن محمد نواز بلوچ ، الطاف حسین بلوچ ، واجہ اکبر بلوچ ، ایجوکیشن آفیسر علی بلوچ ، سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔ ملاقات میں علاقائی مسائل، پارٹی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں