امیر حمزہ زہری کی سول سیکرٹریٹ افسر ویلفیئر ایسوسی کے نومنتخب صدر سے ملاقات،کامیابی پر مبارباد دی

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نومنتخب صدر امیر حمزہ محمد شہی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب عہدیداران سول سیکریٹریٹ کے افسران کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ افسران کے مسائل کے حل اور ویلفیئر کے اقدامات میں بھرپور دلچسپی لے گی صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے منتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں