گوادر میں وحید داؤد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، محمڈن کلب نے ریڈ اسٹار کو پنالٹی پر شکست دی

گوادر(رپورٹر) پہلا آل ڈسٹرکٹ گوادر وحید داؤد یادگاری ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 ڈی ایف اے گوادر کی نگرانی میں جاری ہے۔ آج کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں محمڈن فٹبال کلب گوادر نے ریڈ اسٹار فٹبال کلب سربندن کو پنالٹی ککس کے ذریعے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی چیرمین میونسپل کمیٹی جیونی میر اکرم حیات شہزادہ تھے۔ انہوں نے فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹورنامنٹ کمیٹی کو ٹرافی، انعامات، ریفریز کے لیے 8 ہزار روپے، کمنٹیٹر کے لیے 5 ہزار روپے اور دونوں ٹیموں کے لیے پندرہ سو، پندرہ سو روپے نقد تعاون فراہم کیا۔ آج کے مین آف دی میچ محمڈن فٹبال کلب گوادر کے نوجوان کھلاڑی ندیم غفور قرار پائے۔ انہیں سیاسی و سماجی شخصیت نسیم بلوچ نے نقد انعام پیش کی۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ 27 نومبر 2025 کو ظہور شاہ فٹبال کلب گوادر اور نیشنل فٹبال کلب گوادر کے درمیان شام 3:30 بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں