قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس بی کا ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس بی نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی جبکہ ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سیانتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک سکروٹنی کمیٹی کریگی۔اسکروٹنی کمیٹی میں پی ایس بی، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن، صوبائی اسپورٹس بورڈ یامتعلقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کا ایک،ایک نمائندہ شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے بعد سکروٹنی کمیٹی اپنے کام کا شیڈول جاری کرے گی۔ہاکی کلبوں /ایسوسی ایشنز کی قانونی حیثیت کا پتہ لگانے کے لیے جانچ پڑتال کے معیار کی منظوری پی ایس بی صوبائی اسپورٹس بورڈز کے ساتھ مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں