لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)پہلا آل ٹو ڈسٹرکٹ حب لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ جام یوسف اسٹیڈیم اوتھل میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ فائنل میچ جام محمد کمال فٹبال کلب اوتھل اور جیئے بلوچ فٹبال کلب بیلہ کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل تقریب کے مہمانِ خاص جام گروپ کے سینئر رہنما حاجی کریم بخش الیاسیانی تھے، جن کا اسٹیڈیم آمد پر پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا۔گرائونڈ آمد کے موقع پر جان محمد قمر نے پھولوں کے ہار پہنا کر مہمانِ خاص کا استقبال کیا، بعد ازاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز لیے گئے۔ مہمانِ خاص کے ہمراہ یوسی چیئرمین لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ، حبیب اللہ میربحر، جمیل احمد قریشی،چیف آرگنائزر نزیر احمد شاہوک، غلام محمد گلفام دودا، اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی معروف اسپورٹس آرگنائزر عبدالصمد رونجھو خدابخش کے بی خاصخیلی ودیگر موجود تھے۔میچ کے دونوں ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی، جس کے بعد فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا۔ پلینٹی ککس میں جام محمد کمال فٹبال کلب اوتھل نے برتری حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں، انعامات اورگولڈ میڈلز دیے گئے، جبکہ معزز مہمانوں اور صحافیوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ٹونامنٹ کے سرپرست اعلی حسین علی جاموٹ کاکا ادریس خاصخیلی استاد امام بخش عامر ادا نواز سیناں عبدالستار جاموٹ عبدالغفور جاموٹ کامریڈ ولی جاموٹ وڈیرہ محمد انور گدور جاوید عظیم بلوچ عبدالحمید شاہین ریاض بلوچ سمت ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹبال موجود تھے

