مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے،ہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل جتواؤں، صائم ایوب

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل جتواؤں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں،یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے،ہمارا سکور اچھا تھا،کریڈٹ سری لنکا باؤلر کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے،وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم کو فائنل جتائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لحاظ سے بہتری آئی ہے، گراف اوپر جارہا ہے،بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ بہتر ہورہی ہے،امید ہے فائنل میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں