بولان(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کچھی ڈھاڈر کے زیراہتمام ایک روزہ ورکرز تربیتی کنونشن ڈھاڈر منعقد کیا گیا، جس کی صدارت تحصیل ڈھاڈر کے امیر مولانا محمد یعقوب نے کی۔ کنونشن کی نگرانی مولانا بشیر احمد جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا احمد خان نے انجام دیے ورکرز کنونشن میں لنڈی کھوسہ، مشکاف اسٹیشن، گردونواح اور مقامی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے تنظیمی امور اور تربیتی سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا مہمانانِ گرامی میں ضلعی امیر مولانا سید ارشد شاہ، نائب امیر مولانا جمال الدین اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ مقامی قیادت نے اپنے خطابات میں کارکنان کو تنظیمی نظم و ضبط، دعوتی جدوجہد، حالاتِ حاضرہ اور تنظیمی کردار پر رہنمائی فراہم کی کنونشن کے آخر میں شرکاء کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات ادا کیے گئے اور تنظیمی خدمات کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

