ڈیرہ مراد جمالی،تین موٹر سائیکل چوری،دو موٹر سائیکل چھینے کے دوران دو ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں تین موٹر سائیکل چوری جبکہ دو موٹر سائیکل چھینے کے دوران دو ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں چابی چور سرگرم شہر کے مختلف مقامات سے تین افراد صدام حسین لہڑی نیک محمد اور صادق لک کی تین موٹر سائیکلز چوری کرکے فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود بلوچ ہوٹل کے مقام پر چابی جور کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا گیا منگولی پولیس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل چھینے کے دوران ایس ایس پی اوستہ محمد کا گزر ہو رہا تھا ایس ایس پی سکواڈ کے اہلکارون نے فوری طورپر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل چھینے کی کوشیش ناکام بنادی ملزم وحید شاہ کو گرفتار کرکے منگولی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں