پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں، باکسر عامر خان

لاہور (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتہائی ٹیلنٹڈ باکسرز ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور آکر اچھا لگا، یہاں 15 ممالک کے باکسرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی، یہاں کے فینز اور سیکیورٹی سب بہترین تھا۔عامر خان نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا، میزبانی شاندار تھی، اس سے پاکستان کے ٹورازم میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک دن پاکستان کا بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا چیمپئن آئے گا، یہاں ہم نے جو مقابلے دیکھے وہ شاندار تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کیا، پاکستان آرمی نے تمام غیرملکی باکسرز اور مہمانوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں