کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے خاندان کے افراداور پارٹی رہنماوں ملاقاتوں پر پابندی سے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہا ہے عمران خان سے ملاقات پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا محمدشفیق دولت زئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان پر خاندان کے افراد اورپارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں پر مسلسل پابندی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا دشمن بھارت عمران خان کے بارے میں غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا غلط غلط چلاکر پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کر رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان پر ملاقاتوں پر پابندی فوری ختم کی جائے اور عمران خان انکے خاندان اورپارٹی رہنماوں کی فوری ملاقات کرائی جائے۔

