فلوریڈا (این این آئی)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 104 اسکائی ڈائیورز نے فضا میں معلق رہتے ہوئے ایک شاندار اور ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ مظاہرہ گزشتہ ہفتے لیک ویلز کے اوپر کیا گیاجس میں کھلاڑیوں نے آسمان میں ایک دیوقامت ستارے جیسا منظر پیش کیا۔اس ایونٹ کے منتظم نے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تھینکس گیونگ پر ہم ایک نئے 104 ویں ورلڈ ریکارڈ پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فارمیشن کی بنیاد رکھنے والے ہر فرد، ہر کھلاڑی، ویڈیو ٹیم اور زمین پر موجود سپورٹ اسٹاف سب کو مبارک ہو، آپ نے واقعی ناقابلِ فراموش کارنامہ انجام دیا۔

