سبی(رپورٹر)سبی ڈویژن سپورٹس فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر اختتامی تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل منیر احمد ہوۓ٬تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل مینا مجید کے تعاون سے سبی ڈویژن میں چار روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا سپورٹس فیسٹیول2025 میں سبی سمیت کوہلو زیارت ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا سبی ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 27 نومبرسے 30 نومبر تک شاندار انداز میں جاری رہنے کے بعد رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں کرکٹ، کبڈی، رسی کشی، بیڈمنٹن، ٹینس، فٹبال، فائر شوٹنگ، میوزیکل نائٹ اور دلکشی سے بھرپور آتش بازی سمیت مختلف مقابلوں نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی اسپورٹس فیسٹیول ایف سی بلوچستان نارتھ اورضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا

فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی نے کرنل عبدالمنان سے جرگہ ہال والی بال ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل کرایا اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بہترین جذبے اور مہارت کا مظاہرہ کیا اسپورٹس فیسٹیول کے انتظامات فوکل پرسن اسپورٹس فیسٹیول 2025 حاجی عبدالصمد بنگلزئی اور حیدر رند نے سنبھالے اختتامی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں منعقد کیاگیا

اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد ودیگر کا کالج پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگہا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی بینڈ کے دستے اور سکول کے طلباء نے سلامی دی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس ڈگری کالج میں کبڈی اور فٹبال فائنل کے میبز دیکھے اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گۓ۔گراؤڈ میں موجود کھلاڑیوں ودیگر سے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل منیراحمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت مواقع ملتے ہیں بلکہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا ہوتا ہےفیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر عوام، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا اسپورٹس فیسٹیول 2025 میں ضلعی آفیسران سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

