لاہور (این این آئی)این سی اے میں پہلا فاؤنڈیشنل بائیو مکینکس کورس (آج)جمعرات سے شروع ہوگا،دو روزہ کورس میں 27 شرکا، جن میں 11 ٹیسٹ کرکٹر بھی شامل ہیں۔شرکا کو بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی کائنیٹکس و کائنی میٹکس پر تربیت دی جائے گی۔ڈاکٹر میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمران عباس اور این سی اے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔ٹیسٹ کرکٹرز میں عبدالرحمان، اعزاز چیمہ، اشرف علی، ہمایوں فرحت، اعجاز احمد جونیئر، عمران فرحت، محمد سلمان، سلمان بٹ، سید وجاہت اللہ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

