لاہور(این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، تیاری بڑی اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ارجنٹائن روانگی کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کا مورال کافی بڑھتا ہے، ہر کھلاڑی بہتر سے بہتر کی کوشش کرتا ہے۔عماد بٹ نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اس کے بعد ہونے والی پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں پرو لیگ کیلئے ارجنٹائن چلی گئی جہاں وہ یورپ کی مشکل اور سخت ٹیموں کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔لیگ میں پاکستان ٹیم 10 دسمبر کو ہالینڈ، 12 دسمبر کو ارجنٹائن اور 15 دسمبر کو دوبارہ ارجنٹائن کے مدمقابل ہوگی۔

