سبی(اللہ داد)ایم کیو ایم پاکستان سبی میں شمولیتی پروگرام سینکڑوں سیاسی وسماجی شخصیات نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کیتفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سبی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں سٹیج سیکٹری کے فرائض وڈیرہ ناصر رند بھائی نے سرانجام دئیے متحدہ قومی موومنٹ ضلع سبی کے صدر میرسلیم خان مرغزانی بھائی کی قیادت میں ظہوراحمد مر ی اور صدام نودھانی کی سربراہی میں وحید احمد٬شبیراحمد٬بشیر احمد٬غلام جان٬عابدعلی٬ربنواز٬سرور٬علی احمد ٬شکیل احمد٬خان محمد٬میراحمد٬باسط علی٬غلام رسول٬اعجاز٬پیربخش٬عارف نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سبی میں شمولیت اختیار کی پروقار تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان ضلع سبی کے انچارج میرسلیم خان مرغزانی بھائی نے اپنے ضلعی کابینہ جوائنٹ انچارج عبدالقیوم٬ڈسٹرکٹ ممبر ارباب ابڑو٬فنانس سیکٹری آذاد خان٬ڈسٹرکٹ ممبر بہادر ابڑو٬ڈسٹرکٹ ممبر عمران راجپوت ٬رہنماء ناصررند نثاراحمدمرغزانی٬علی نواز دشتی ودیگر کے ہمراہ پارٹی میں نۓ شامل ہونے والوں کو پارٹی مفلر پہنا کر پارٹی میں شامل کیا تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ضلع سبی کے صدر میرسلیم خان مرغزانی بھائی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں سے اپنے خطاب میں کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان غریبوں کی عوامی پارٹی ہے شمولیت کے بعد آپ سب باقائدہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بن گۓ ایم کیو ایم پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اپنے پارٹی کارکنوں کا ساتھ دیاہے آپ سب کو کبھی اکیلے مشکل وقت میں نہیں چھوڑیں گے اب سے آپ سب کی خدمت ہمارا فرض بن گیاہے کسی بھی مشکل وقت میں ہم آپکا سہارا بنیں گے انہوں نے کہاہے کہ پارٹی میں نۓ شامل ہونے والے رہنماوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں اب آپ سب پہ لازم ہے کہ پارٹی کی آواز کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو وسیع بنانے میں ہمارے ہاتھ مظبوط کریں تقریب سے ظہور احمدمری٬صدام نودھانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ضلعی اور مرکزی قیادت کی عوامی خدمات کو دیکھ کر پارٹی کا حصہ بنیں ہیں پارٹی کی مرکزی یا ضلعی قیادت جو احکامات جاری کریں گے ہم لبیک کرتے ہوۓ پارٹی کے ہاتھ مظبوط کریں گے پارٹی کی آواز کو گھر گھر پہنچا کر شہریوں کو اپنے پارٹی کا مظبوط حصہ بنائیں گے

