جنرل سید عاصم منیرکو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے جنرل سید عاصم منیرکو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پرتعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں پاک افواج شاندار کامیابی حاصل کی اور دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیافیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگی،صدر مملکت اوروزیراعظم نے تقرری کی منظوری دیکر دشمنوں کے منہ بند کردیئے ہیں سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورس کے عہدے پر تعیناتی کے بعدملک مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اوراتحادی جماعتوں نے فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر کو 27ویں ترمیم کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا بعض قانونی معاملات کے باعث انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے میں تاخیر کے باعث اپوزیشن جماعتیں اورملک دشمن قوتوں نے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا لیکن وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس کے عہدے پر تقرری کی باقاعدی منظوری دی جس پر ہم پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح چیف آف ائیر اسٹآف ظہیراحمد بابر سدھو کی ملازمت میں توسیع کی اسی طرح ڈی جی آئی ایس آئی ملک کو بھی ملازمت میں توسیع دی جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کی عوام اور ادارے ملک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنی پاک فوج کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انشاء اللہ پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلاکر دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں