تربت(رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
ایوب طلب، محمد ظہیر رند، حاجی رشید، نائف رند، اسلم ملنگ و دیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھے۔
دوران عشائیہ ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال و دیگر مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران میر ہوتمان بلوچ کے فرزند خیربیار اور حمل و دیگر موجود تھے۔

