میر محمد صادق عمرانی کی جسٹس کامران ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بننے پر مبارکباد

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے جسٹس کامران ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ جسٹس کامران ملاخیل خیل کا شمار بلوچستان کے تجربہ کار سینئر قانون دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی جلد فراہمی کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ میں چیف جسٹس کی ذمہ داریاں اہم ہوتی ہیں لیکن جسٹس کامران ملاخیل نے بطور جج آئین اور قانون کے مطابق جتنے بھی حق پر مبنی فیصلے دیئے ہیں اس سے ان کی دیانتداری اور جرات کا پتہ چلتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں