کوئٹہ،عوام بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں،پارلیمانی سیکرٹری میرلیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما زرغون ٹاؤن بلدیاتی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی، صوبائی رہنماوں نورالدین کاکڑ،محمد زبیر بڑیچ اوردیگر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،کوئٹہ کے عوام اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے28دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن بلدیاتی الیکشن کمیٹی کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن کمیٹی ممبران اور پارٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے مختلف مرحلہ وار تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن تیاری کی اگلے مرحلے کیلئے تفصیلی مشاورت ہوئی،اور باہمی رائے سے مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈؤرانتخابی مہم چلائی جائے گی تاکہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اورکارکنوں کوچاہئے کہ وہ آج سے ہی اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم زور وشور سے شروع کریں اورعوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی 28دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں