پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں (آج)مدمقابل ہونگے

ڈھاکہ (این این آئی)پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔تفصیلات کے مطابق (آج)جمعہ کو دونوں ٹیمیں کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں پانچویں اور فائنل میچ میں ٹکرائیں گی۔چوتھے میچ میں پلیئر آف دی میچ فضہ فیاض اور کپتان ایمان نصیر نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کی۔ فضہ فیاض نے کہاکہ جب میں بیٹنگ کے لئے آئی تو میں نے سب کو بتادیا تھا کہ یہ میچ ہم ہی جیتیں گے اور میں جتواؤں گی۔ ایمان نصیر نے کہاکہ ہماری اوپر سے کچھ وکٹیں گر گئی تھیں، اس لیے وہ 69 رنز کی پارٹنز شپ بہت ضروری تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے کراچی کیمپ میں ایسے سناریو میچز کھیلے تھے جس کی وجہ سے خود پر اعتماد تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں