پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی محافظ رہی،آئندہ بھی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے،حاجی علی مددجتک

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی محافظ رہی ہے اور آئندہ بھی سریاب اور کوئٹہ کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔یہ بات انہو ں نے جمعہ کو جتک ہاؤس آصف آباد میں حلقہ انتخاب سریاب کے عوام سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات میں حلقے کے عوام اورمعتبرین نے حاجی علی مدد جتک کو علاقے کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پارٹی کے سرگرم کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے مقامی مسائل، عوامی ضروریات اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ کارکنان نے حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں اور علاقے کے لیے مسلسل جدوجہد کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔حاجی علی مدد جتک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی محور اور پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی محافظ رہی ہے اور آئندہ بھی سریاب اور کوئٹہ کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں