جے یو آئی کے دیانت دار امیدوار ہی کوئٹہ کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور دیگر رہنماؤں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نظامِ کار کو سنبھالنے کے لیے خدا ترس، دیانت دار اور انسانیت دوست امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں، جن کی کامیابی ہی عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمت، اسلامی اقدار اور فلاحی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر کلی کوتوال میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح بھی کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، سید عبد الواحد آغا، حاجی صالح محمد، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، عبد الصمد حقیار، کوتوال یونٹ کے امیر مولوی عزیز الرحمن، ناظمِ عمومی مقصود آغا، نامزد بلدیاتی امیدواران اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔جبکہ بڑیچ پل حافظ رحمت خان روڈ، بڑیچ کالونی میں واقع جمعیت علماء اسلام کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کیا، اس موقع پر ضلعی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ولی محمد بڑیچ، مفتی نصر اللہ بڑیچ اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ زرغون ٹاؤن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا محمد ایوب کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی چیئرمین مولانا محمد شعیب جدون، اراکین کمیٹی مولانا محب اللہ، مولانا سعید احمد اور حاجی محمد شاہ لالا شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے اور امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما میراسحاق ذاکر شاہوانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں آزاد امیدوار شوکت بلوچ نے جمعیت علماء اسلام یونین کونسل 31، وارڈ 3، سریاب ٹاؤن کے نامزد امیدوار حاجی نور احمد شاہوانی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ اجلاس میں میر عثمان پرکانی، میر محمد اللہ سمالانی، میر ہزار سمالانی، ٹکری نظر محمد مینگل، میر علی محمد حسنی، ڈاکٹر علی نواز پرکانی، شاہ سلیم سمالانی، غلام حقانی، حافظ قاسم اور علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی اقلیتی امور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی شہزاد کندن مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے نامزد امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ انتخابی عمل کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ضلعی جوائنٹ سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین چلتن ٹاؤن کمیٹی حافظ مسعود احمد، رکن کمیٹی ناصر مسیح اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔۔چیئرمین اقلیتی امور کمیٹی شہزاد کندن مسیح نے کمیٹی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے نئے معاونین کے ناموں کا اعلان بھی کیا، جن میں ناصر مسیح ایڈووکیٹ، یونس مسیح، کامران جیمس، نتھینیل صادق، بوٹا مسیح، احسان دانش، ناصر ڈینیل، عقیل جمیل، صوبیہ عظیم، مونیکا منظور اور اکرم مسیح شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں