کوئٹہ شہر طویل عرصے سے بلدیاتی نمایندوں سے محروم اور نااہل افراد کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائلستان بنا ہوا ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سکیرٹری احمدعلی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمدرضا ہزارہ، سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، آرگنائزنگ سکیرٹری غلام رضا پارٹی کے ضلعی عہدیداروں و مختلف حلقوں سے نامزد امیدواروں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر طویل عرصے سے بلدیاتی نمایندوں سے محروم اور نااہل افراد کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائلستان بنا ہوا ہے ایک طرف اس شہر پر پیراشوٹرز اور مافیائی نمایندے مسلط کردئیے گئے ہیں تو دوسری طرف اس شہر کو ٹھیکیداروں کے حوالے کرکے تباہی مچادی دی گئی ہے۰ ان خیالات کا اظہار رہنماوں نے مختلف یونین کونسلوں کے امیدواروں کے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۰ انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت اور آکشن کے پیداوار اسمبلی ممبران کو اس صوبے اور کوئٹہ شہر کے حقیقی مسائل سے دلچسپی نہیں نہ ہی ان لوگوں نے کھبی عام افراد سے کسی طرح کا تعلق رکھا یہی وجہ ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل میں کمی کی بجائے ہر روز، روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا نظر آتا ہے صوبائی اسمبلی میں ہزارہ قوم کی نمایندگی چننے کا ایک بڑا اور واضح نقصان یہ ہوا کہ ہمارے سیاسی روابط ختم کرنے اور عوام کے مسائل کی نشاندہی و آئین سازی کے ذریعے تبدیلی لانے والی فورم سے ہمیں محروم کیا گیا جبکہ سیاست میں ایک نئی رواج یعنی چند سو ووٹ لینے والے فرد کو ہزاروں کی تعداد میں ووٹ اور عوامی اعتماد حاصل کرنے والے پر برتری دینے کا طریقہ رائج کیا گیا۰ انھوں کہا کہ اس طرح کے طرزعمل سے عام فرد کا اعتماد جمہوریت اور جمہوری عمل پر سے ختم ہونے کے قوی امکانات ہے جس کا نقصان اداراجاتی طور پر ہر شعبہ زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے ایچ ڈی پی سمجھتا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے نچلی سطح کے اداروں کا بااختیار ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے اور ان اداروں میں عوام کے حقیقی نمایندوں کی کامیابی عوام کا اعتماد بحال کرنے میں اہمیت کا حامل ہے۰ پارٹی رہنماوں نے کوئٹہ کے شہریوں سے 28 دسمبر کے دن پارٹی کا نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر بڑی تعداد میں کامیاب کرانے کی ددخواست کی

اپنا تبصرہ بھیجیں