کوئٹہ(رپورٹر) بلوچستان کے رہائشی رحمت صالح بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کو بے گناہ قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ رحمت صالح بلوچ نے مقامی اور صوبائی حکام سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں لگائی گئی آگ کو بجھانے اور امن قائم رکھنے کے لیے سنجیدہ قدم اٹھائیں۔

