تربت (این این آئی)یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2026 سیشن کے لیے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پہلی میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ داخلہ فیس 24 دسمبر 2025 تک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی یونیورسٹی آف تربت برانچ میں یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔فیس جمع کروانے کے بعد جمع شدہ چالان کی ایک نقل ایڈمیشن سیل میں جمع کریں۔ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کیا جا سکتا ہے۔منتخب امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایڈمیشن سیل میں پیش ہوں۔اگر کوئی امیدوار 24 دسمبر 2025 تک داخلے سے متعلق تمام ضروری کارروائیاں مکمل نہیں کرتا/کرتی، تو اس کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا اور اسکی جگہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ وہ امیدوار جو پہلے سے کسی تعلیمی پروگرام میں داخل ہیں، وہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے رابطہ کریں۔پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

