کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بدھ کی شام چاربجکر 43منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4.1اور گہرائی 34کلومیٹر رکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 45کلومیٹرشمال میں تھا۔بارکھان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو بجکر دو منٹ 3.3شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا تھا۔

