کوئٹہ (این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوئٹہ کے عوام بہترمستقبل,مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیں،عوام کی زمینوں پرقبضہ،تذلیل بندکی جائے،بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کی حالت بدلنے پریعنی عوام کے وسائل عوام کی ترقی کیلئے خرچ ہوناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی زمہ داران اورخصوصی طورپرالخدمت فاونڈیشن صوبائی صدرعبدالمجیدسربازی بھی شریک تھے اجلاس میں سابقہ فیصلوں پرعمل درآمدکیساتھ صوبائی ذمہ داران نے اپنی اورشعبہ جات کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں مینارپاکستان اجتماع میں بلوچستان سے شرکت اورکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تیاریوں کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس کوالخدمت فاونڈیشن بلوچستان صدرعبدالمجیدسربازی نے بتایاکہ کوئٹہ جعفرآبادمیں الخدمت کامیاب بنوقابل پروگرام کے بعدمزیددس شہروں جس میں لورالائی ژوب شامل ہیں میں بھی الخدمت بنوقابل پروگرام شروع کریں گے۔کوئٹہ میں ٹیسٹ وانٹرویوکے بعد4مقامات پرکمپیوٹرلیب تیارہوگیے ہیں کلاسز25جنوری سے شروع ہوں گے۔گوادرمیں الخدمت بنوقابل انٹری ٹیسٹ 25جنوری ہوگاجس میں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس کوبتایاگیاکہ 8فروری کوجعفرآبادمیں بڑاعوامی جلسہ ہوگاجس میں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن شرکت کریں گے۔صوبائی ذمہ داران نے بارڈربندش،کوئٹہ میں سڑکوں کوتوڑنے راستوں کی بندش،جگہ جگہ ایف سی وسیکورٹی اداروں کی تلاشی،تضحیک،شہریوں وعوام طلباء ومریضوں کاقیمتی وقت ضائع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیرجلدسے جلدکرنے کامطالبہ کیا۔اجلاس میں کوئٹہ انتخابی فہرستوں میں غلط,بے ترتیب بوگس اندراجات کی بھی مذمت اوربلدیاتی الیکشن منصفانہ غیرجانبدارانہ کرنے کامطالبہ کردیا۔

