کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئررہنما وفوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام چوہدری نعیم کریم نے جمعرات کو صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اورخاص کر آزاد کشمیرکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

