اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیا میں نیئر بخاری نے کہاکہ مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی بھائی،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مرحوم عباس آفریدی منجھے ہوئے سیاستدان اور پارلیمنٹرینز تھے۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عباس آفریدی مرحوم کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

