مظفرگڑھ (م ڈ ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول لیہ گرلز ونگ میں 36ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی و تقسیمِ انعامات تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈسٹرکٹ پبلک اسکول آصف علی ڈوگر تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر اور پرنسپل گرلز ونگ طاہرہ ذوالفقار بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز پرچم کشائی، تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ،قومی ترانے سے کیا گیا،تقریب میں طلبہ و طالبات کی رنگا رنگ ٹیبلوز، پی ٹی شو، پنجاب کلچرل شو، سکول بینڈ، پریڈ شو اور رسہ کشی کے شاندار مقابلوں سے شرکا بہت محظوظ ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبہ کی معیاری تعلیم کے ساتھ کردار سازی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اساتذہ کرام خلوص، محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کی تعلیمی تربیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ باکردار، باہمت اور باصلاحیت طلبہ ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں نظم و ضبط، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر و دیگر شخصیات نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔\378

