اسلام آباد،عید الاضحی پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک میں صرف فیملیز جا سکیں گی

اسلام آباد (این این آئی)عید کے ایام میں تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الاضحی پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک میں صرف فیملیز جا سکیں گی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں بڑے پارکس ”فیملی پارکس“قرار دے دئیے گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق عید کے تینوں ایام تک رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں