پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، شائقین کرکٹ نے پرتپاک خیر مقدم کیا، آتشبازی کا مظاہرہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا استقبال پی سی بی چیف آپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام نے کیا۔اسلام آباد ایئر پور ٹ کے باہر شائقین نے فاتح ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے استقبال کیا۔ پاکستانی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 سے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس دوران ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔یاد رہے کہ دبئی میں فائنل میں بھارت انڈر 19 کو عبرتناک شکست دینے کے بعد وطن واپسی ہوئی۔شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اتوار کو دبئی میں فائنل جیتا۔اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں