اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

آکلینڈ (این این آئی)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی)250 اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)250کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ 5جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 48 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 39 واں ایڈیشن ہوگا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی ٹینس سٹار کلارا ٹاسن دفاعی چیمپئن ہیں۔ خواتین کا ایڈیشن 5جنوری 2026 سے 11 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گاجبکہ مردوں کا ایونٹ 12 جنوری سے 17 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں