نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑھ گیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام رواں ماہ کھیلی جانیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑھ گیا، ڈیپارٹمنٹس نیچیمپین شپ ملتوی کرنے کیلئے فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ 29دسمبر سے 31دسمبر تک اسلام آباد میں شیڈول 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کرنیوالے اہم اسٹیک ہولڈرز نیوی، ائیرفورس،پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ حالیہ 35ویں نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کے بعد کھلاڑیوں کو شدید جسمانی تھکن اور فٹنس مسائل کا سامنا ہے جبکہ قومی سطح کے بیک ٹو بیک ایونٹس ایتھلیٹس کی صحت اور کارکردگی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں لہذا اسپورٹس سائنس کے اصولوں کی روشنی میں چیمپئن شپ کم از کم دو ماہ کیلئے ملتوی کی جائے تاکہ ایتھلیٹس کو مناسب ریکوری اور تیاری کا وقت مل سکے اور غیر ضروری انجریز سے بچا جا سکے۔اس حوالے سے جنریشن زی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹس کیلئے خصوصی طور پرسائنسی بنیادوں پر تیار کردہ ریکوری پروٹوکول پر عملدرآمدکو بھی ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں