باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالر زکی آمدن متوقع تھی،تفصیلات سامنے آگئیں

میلبرن (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اایم سی جی ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے،90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے، متعدد شائقین نے چوتھے روز کے لیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو خود کار طریقے کے تحت ٹکس کے پیسے واپس ملیں گے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تیسرے روز 90 ہزار شائقین کی آمد متوقع تھی۔واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو جانے کی وجہ سے میزبان بورڈ کو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے پہلے روز شائقین کا ریکارڈ قائم ہوا، 94 ہزار 199 افراد نے پہلے دن میچ دیکھا جبکہ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز 92 ہزار 45 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں