نصیرآباد(رپورٹ چھٹہ خان عمرانی) مرحوم وڈیرہ یار محمد جتک (المعروف نواب جتک)سپر لیگ اسپورٹس کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار فائنل منعقد ہوا۔ فائنل میچ کے مہمانِ خاص حاجی میر ممتاز خان جتک وڈیرہ حاصل جتک حاجی عبدالسلام ،میر لونگ خان چانڈیو تھے۔
مہمانِ خاص کا کرکٹ گراؤنڈ پر پہنچنے پر ٹکری مداد حسین جتک ٹکری ارشاد جتک مختیار جتک اور مراد جتوئی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منیر احمد چانڈیو محمد اقبال جتک عزت خان جتک ودیگر معززین بھی موجود تھے
مہمانِ خاص حاجی میر ممتاز خان جتک وڈیرہ حاصل خان جتک حاجی عبدالسلام میر لونگ خان چانڈیو نے فائنل میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں سے تعارف حاصل کیا، جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر حاجی میر ممتاز خان جتک اور حاجی عبدلسلام نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 40 40 ہزار روپے جبکہ وڈیرہ حاصل خان جتک اور میر لونگ خان چانڈیو ٹکری امداد حسین جتک اور ٹکری ارشاد جتک نے 20 20 ہزار روپے کا اعلان کیا بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا

