2025 میں پی سی بی کے سٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبوں نے پاکستان کے کرکٹ انفراسٹرکچر کو نئی شکل دیدی

لاہور (این این آئی) 2025 میں پی سی بی کے سٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبوں نے پاکستان کے کرکٹ انفراسٹرکچر کو نئی شکل دیدی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے تحت بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے سٹیڈیمز کی جامع تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔قذافی سٹیڈیم لاہور کی ریکارڈ مدت میں ازسرِنو تعمیر، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل منصوبہ مکمل ہوا۔اعلامیہ کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں جدید ڈریسنگ رومز، نئی انکلوڑرز، بہتر داخلی راستے اور جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب کر دی گئیں،قذافی سٹیڈیم میں ڈیجیٹل سکرینز اور براڈکاسٹ سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے،قذافی سٹیڈیم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ٹرائی سیریز کی میزبانی کی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلٹی باکسز اور نشستوں کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی،کراچی سٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کام کی بھی منظوری دے دی گئی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے اضافی سہولیات کا اضافہ کیا گیا فیصل آباد نے اقبال سٹیڈیم 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کی،پی سی بی نے مظفرآباد کو انٹرنیشنل کرکٹ سینٹر بنانے اور اسلام آباد میں جدید سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں