تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں اور سپرنگ 2026 سمسٹر کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا

تربت(این این آئی) یونیورسٹی آف تربت میں تعلیمی سرگرمیوں اور سپرنگ 2026 سمسٹر کا باقاعدہ آغاز بروز پیر 5 جنوری 2026 سے ہوگا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام موجودہ اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سیشن 2026 کے آغاز کے لیے یونیورسٹی میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق طلبہ اور طالبات کے ہاسٹلز 4 جنوری 2026 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔مزید براں، یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی 5 جنوری 2026 سے اپنے مقررہ روٹس اور شیڈول کے مطابق مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں