تربت یونیورسٹی نے سپرنگ 2026 کے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی

تربت(این این آئی)یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2026 سیشن کے لیے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی ہیجویونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے https://uot.edu.pk/merit-list-spring-2026 دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ داخلہ فیس 9 جنوری 2026 تک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی یونیورسٹی آف تربت برانچ یا مین برانچ تربت میں یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔فیس جمع کروانے کے بعد جمع شدہ چالان کی ایک نقل متعلقہ ایڈمیشن سیل میں جمع کریں۔ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل یا سٹی کیمپس شعبہ لاء سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کیا جا سکتا ہے۔دوسری میرٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایڈمیشن سیل میں پیش ہوں۔اگر کوئی امیدوار 9 جنوری 2026 تک داخلے سے متعلق تمام ضروری کارروائیاں مکمل نہیں کرتا/کرتی، تو اس کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا اور اسکی جگہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ وہ امیدوار جو پہلے سے کسی تعلیمی پروگرام میں داخل ہیں، وہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے رابطہ کریں۔فون نمبرز 0852-400439 / 0852-400529

اپنا تبصرہ بھیجیں