لاہور(این این آئی)محکمہ ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، گریڈ 1 سے 10 کے ملازمین کے بچوں کی ماہانہ فیس 700 سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی۔گریڈ 11 سے 22 کے ملازمین و افسران کے بچوں کی فیس 800 سے بڑھا کر 1000 روپے کردی، ریلوے ملازمین کے بچوں کے علاوہ دیگر بچوں کی فیس 1300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی۔سمہ سٹہ،خانیوال میں ریلوے سکولز میں عام بچوں کی فیس 1000 سے بڑھا کر 1200 روپے کی گئی، سکھر،روہڑی میں سکولز میں عام بچوں کی فیس 850 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے مختص کی گئی،فیسوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہی کردیا گیا۔

