اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم،عالمی معیار کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ کے قریب جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کے لیے ای بڈنگ کے ذریعے بولیاں طلب کر لیے گئی۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری ٹینڈر دستاویزات کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ کے تحت تعمیر کیا جائیگاجبکہ بولی دہندگان کے لیے بارہ کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے۔ٹینڈر کے مطابق بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ سولہ فروری دو ہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹینڈر کا عمل مکمل طور پر الیکٹرانک بڈنگ کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ منصوبہ اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں