پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے علی ترین دستبردار

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے علی ترین دستبردار ہوگئے۔علی ترین نے سوشل میڈیا پر دستبرداری سے متعلق آگاہ کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علی ترین نے کہا کہ فیملی سے مشورہ کرکے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا، واپسی ہوگی تو صرف جنوبی پنجاب کے لیے ہوگی،پی ایس ایل سیزن 11میں بطور تماشائی اسٹیڈیم میں ہوں گا،جب ملتان سلطانز کی ٹیم فروخت کے لئے آئے گی تو ہم تیار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں