پنجاب میں خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

لاہور (این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام پنجاب میں خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنک گیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز پنجاب میں خواتین کی سپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس کا انعقاد آئندہ فروری میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنک گیمز کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ ایونٹ کو منظم اور کامیاب بنایا جا سکے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے ہزاروں خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی، جس سے خواتین میں کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنک گیمز کے لیے ٹرائلز کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، یاسمین اختر اور تمام ایڈمنسٹریٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنک گیمز کے انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں