ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 2 مہنگی ترین ٹیموں کی فروخت کا نیا ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 2 مہنگی ترین ٹیموں کی فروخت کا نیا ریکارڈ بن گیا،حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہوگی،پہلے راؤنڈ میں ایف کے ایس گروپ نے ٹیم حیدر آباد 1.75 ارب روپے میں خریدیدوسرے راؤنڈ میں او زیڈ گروپ نے ٹیم سیالکوٹ 1.85 ارب روپے میں خریدی،نیلامی کے عمل میں میں 9 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ کامیاب بولی سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کمرشل ویلیو میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ نئی ٹیمیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مضبوط کریں گی اور اسکی عالمی حیثیت بڑھائیں گی۔سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہاکہ نئی ٹیمیں شائقین کے جوش و جذبے کو نئی جلا بخشیں گی۔ اونر حیدر آباد فرنچائز فواد سرور نے کہاکہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں جدید منیجمنٹ اور بہترین کھیل یقینی بنائیں گے۔اونر سیالکوٹ ٹیم حمزہ مجید نے کہاکہ ہم شائقین کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں نئی روح لائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں