پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن( پی ایس اے ) نے کراچی انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں ریفری سےنامناسب رویہ اپنانے والے مصری کھلاڑی کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی۔
دوران میچ بدتمیزی کرنے اور فیصلےکو تسلیم کرنے سے انکار پر عالمی نمبر15 فیرس ڈیسوکی کے خلاف پاکستانی ریفری سجاد خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کو رپورٹ کی تھی۔

