جب پتا چلے کہ آپکی ایکس دوبارہ شادی کررہی ہے؛علی ترین کا ملتان سلطان کی نیلامی پر ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان کی نیلامی کے باضابطہ اعلان کے بعد ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین نے منفرد ردعل دیا۔

پاکستان سپر لیگ 11 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطان کے معاملات پہلے خود چلانے کا اعلان کیا اور اب پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے پیں۔

ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کرنے کے بعد ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں