HARARE: انڈر 19 ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلش ٹیم 210 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیلب فیلکونر 66، بین ڈاکنز 33 اور ریلفی ایلبرٹ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 جبکہ علی رضا، مومن قمر اور عبدالسبحان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
انڈر 19 ورلڈکپ کے آج کھیلے جانے والے دیگر میچز میں آئرلیںڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دیا ہے۔

