پنجگور (رپورٹر) نیشنل پارٹی پنجگور/ کیچ سے رکن قومی اسمبلی میر پھلین بلوچ کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری قوم پرست عوام دوست جماعت ہے جس کا منشور بلوچستان کے عوام کی خدمت سیاسی اور جمہوری مزاحمت کے زریعے بلوچستان قومی تشخص اور سائل وسائل کی تحفظ فراہم کرنا ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد پورے بلوچستان کی خدمت اور ہر مظلوم و محکوم عوام کی آواز بن کر باوقار قومی سیاست کو پروان چڑھانا ہے نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر پھلین بلوچ ایک سیاسی کارکن اور نفیس کردار کا مالک ہے میر پھلیںن بلوچ کی قومی اسمبلی میں باوقار کردار سے تمام قومی اسمبلی کی ممبران نیشنل پارٹی کی قیادت پر رشک کرتے ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی میں ایک ایسے نڈر سیاسی کارکن کو قومی اسمبلی میں سلیکٹ کیا جو ایک قومی رہنماء کی حیثیت سے اپنے حلقے اور بلوچ قوم کی آواز بلند کررہیں جو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا جہان تک قومی اسمبلی میں میر پھلین بلوچ کی کردار کا تعلق ہے وہ ایک کھلی کتاب کی مانند عیاں ہیں ہے انہوں چھپ کا روزہ رکھ کی گہری نیند میں گزارہ نہیں کیا ہے بلکہ ہر لحمہ اور ہر وقت قومی اسمبلی میں اٹھ کر بلوچستان اور اپنے حلقے کی عوام کی نمایندگی کرکے قومی اسمبلی میں آواز بلند کیا ہے انہوں نے ہر لمحہ بلوچستان کی آواز بلند کرکے اپنی قومی فرض ادا کیا ہے اپنے حلقے انتخاب کے بجلی پانی نیٹ ائیرپورٹ امن وامان لاپتہ افراد کی ایشو سمیت بلوچستان کے ہر مسلے پر بغیر کسی خوف بلوچستان کی مقدمہ پیش کیا ہے پنجگور سمیت مکران میں بجلی کی بحران پر ایک بار نہیں بلکہ بار بار متعلقہ اعلی اداروں کیسکو بلوچستان و وزیرت مواصلات کے مختلف قاہمہ کمیٹیوں کا اجلاسیں طلب کرکے انھیں بجلی کی بحران پر عوام اور علاقے کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے حال ہی میں کوئیٹہ میں چیف کیسکو بلوچستان کے ساتھ کہی اجلاس منعقد کرکے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بندش پر احتجاج کیا ہے اور پنجگور کے فیڈروں کی کمی اور مزید اضافے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے جس پر میر پھلیںن بلوچ اور ایم پی اے میررحمت صالح بلوچ کی کوششوں سے پنجگور خدابادان تسپ کی منظوری کرا دی • اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرتے آہ رہیں ہیں اور چتکان سول ہسپتال فیڈر چتکان سی پیک روڈ میں نیو آبادیوں کیلئے فیڈر کی قیام کو ممکن بنا نے کیسکو نےمنصوبہ بنیا یاگیا ہے ـ فنڈز کی فراہمی یقینی بنایا جارہاہے میر پھلیںن بلوچ نے کہاعنقریب ان فنڈز سے کام کا آغاز ہوگا ترجمان نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوامی مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے نیشنل پارٹی کے نمائندے شعبدہ بازی اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلند بھانگ دعویٰ کرنے کے بجائے عوام کی مسائل کو اپنا قومی فرض سمجھ کر اپنا کردار ادا کرتے رہیںگا نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے کھبی عوام سے دروغ گوئی جھوٹی تسلی کا سہارہ نہیں لیا ہے ہماری کندھوں پر جو زمہ داری ہے انھیں بخوبی حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں سیاسی شعبدہ بازی اور مصنوعی خواب دیکھانا نیشنل پارٹی کا شیوہ نہیں ہے پنجگور میں جو کام میر پھلیںن بلوچ کی فنڈز اور کوششوں سے انجام پارہی ہے وہ عوام کی اجتماعی ضرورت ہیں انھیں اچھالنا نیشنل پارٹی کی خواہش نہیں ہے اسکے علاہ چتکان اور دیگر علاقوں کیئے بھی فیڈر منظور کرایا ہے جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بہتری کی امید ہے تمام متعلقہ اداروں کی میٹنگ میں سہر فہرست بل کی عدم ادائیگی کا مسلہ درپیش آیا ہے جس کیلئے کوشش جارہی ہے تاکہ کوئی حل نکل آئے پنجگور گرڈ اسٹیشن میں ٹرانسفارمر کی اور لوڈنگ کا جو مسائل درپیش ہیں گرد اسٹیشن کی استدادہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جو مسائل گرد اسٹیشن کی ٹرانسفارمر کی وجہ سے ہو وہ مستقل طور پر حل ہوسکے۔

